Topics

شہد کی مکھیاں


کئی خواب دیکھ چکا ہوں اور یہ سلسلہ تقریبا ً ایک یا ڈیڑھ ماہ سے متواتر جاری تھا ۔مجھے ان سے سخت تشویش ہے۔ ہر ایک کا تجزیہ اور اس کی تشریح روحانی ڈائجسٹ میں شائع فرما دیں تاکہ میری تشویش رفع ہوجائے۔

خواب میں سانپ دیکھتا ہوں۔ تالابوں ،درختوں ،چشموں میں ایک ایک اور سینکڑوں سانپ نظر آتے ہیں لیکن کوئی تکلیف نہیں پہنچاتا۔خواب میں خود کو پاخانہ کرتے دیکھتا ہوں ۔ ایک رات سارے جسم پر شہد کی مکھیاں بھنبھنانے ہوئے دیکھیں ۔کوشش کررہا تھا کہ دور ہوجائیں لیکن دور نہیں ہوئیں۔قیامت اور زلزلے بھی دیکھتا ہوں اور لوگوں کو وعظ و نصیحت بھی کرتا ہوں ۔

 تعبیر : دماغ میں ہر وقت یہ خواہش گشت کرتی رہتی ہے کہ آپ دولت مند بن جائیں۔ دولت مند ہونے کی خواہش ہر کوئی کرتا ہے لیکن کسی خواہش کا ذہن اور اعصاب پر مسلط ہونا اچھی بات نہیں ہے ۔ چوں کہ دولت کثافت اور گندگی کا تمثل ہے ۔ اس لئے آپ خود کو پاخانہ کرتے دیکھتے ہیں ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (دسمبر 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.