Topics

ستارے عصر کے وقت


فرزانہ جاوید، کراچی: عصر کے وقت آسمان بہت روشن اور مختلف رنگوں کےستاروں سے بھرا ہوا ہے۔ سب سے کہتی ہوں ستارے کتنے اچھے لگ رہے ہیں مگر کسی نے توجہ نہیں دی۔ دوبارہ دیکھا توستارے جھرمٹ کی صورت میں نظر آئے ۔ دو ستارے ایک دوسرے کے اتنے قریب آئے کہ مجھے لگا ٹکرا جائیں گے۔ پھر احساس ہوا کہ وہ کھیل رہے ہیں۔ خیال آیا کہ دن کی روشنی میں ستارے نظر نہیں آتے، عصر میں کیسے دکھائی دے رہے ہیں& ؟ اور آنکھ کھل گئی۔

 تعبیر: الحمد للہ آپ نے جو خواب دیکھا ہے وہ روحانی صلاحیتوں سے متعلق ہے۔ یہ سب رات کو درود شریف پڑھنے کی علامات ہیں۔ آپ روزانہ سونے سے پہلے کھلی جگہ کھڑی ہوکر ستارہ شماری کیجئے اور جتنے ستارے نظر آئیں، ڈائری میں لکھ لیجئے۔ چالیس دن بلاناغہ ستارہ بینی کا عمل کرکے کیفیات لکھ کربھیج دیجئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.