Topics

گھر والے دشمن ہیں


نام شائع نہ کریں۔خواب میں دیکھا کہ گھر والے میرے دشمن ہو گئے ہیں اور مجھے مارنا چاہتے ہیں ۔ میں ان سے چھپتی پھر رہی ہوں ۔ پھر دیکھا کہ وہ سب مجھے پیار کر رہے ہیں اورآؤ بھگت میں لگے ہیں۔ ان کے رویہ سے حیران و پریشان ہوکر کبھی اپنے آپ کو مارتی ہوں اور کبھی شیشہ میں دیکھ کر ہنستی ہوں ۔

 تعبیر : خواب میں دما غی کم زوری کی علامات کے تمثلات ہیں، دماغ آہستہ آہستہ کم زور ہو رہا ہے۔ ماہر معالج سے دماغی کم زوری کا علاج کرائیں اور زود ہضم غذائیں استعمال کریں۔اس مرض میں قبض ہو نا بہت مضر ہے ۔ گیس بنانے والی اشیا سے بطورخاص پرہیز کر یں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.