Topics

مرشد کے پیر دبانا


 شاہد عرفان، یو کے۔ خواب دیکھا بھانجے کے ساتھ مرشد کی خدمت میں حاضر ہوں۔ حضرت صاحب کمبل اوڑھے ہوئے لیٹے ہیں۔ بھانجا آپکی کمر دباتا ہے میں پیر دبانے کے لئے ہاتھ بڑھاتا ہوں تو مرشد اپنا پیر پیچھے ہٹالیتے ہیں۔ عرض کرتا ہوں حضرت جی آپ سے مراقبہ میں کیسے رابطہ کیا جائے۔ مرشد اپنی انگلی میری دا  ہنی ابرو پر رکھ کر دباتے ہیں پھر دوسری ابرو بھی دباتے ہیں۔ کچھ دیر بعد مزید لوگ آنا شروع ہوجاتے ہیں اور میں کمرے سے باہر آجاتا ہوں۔

 

تعبیر:  مراقبہ کرنے سے پہلے کھلی آنکھوں سے ناک کی نوک پر نظر جمائیں پہلے تین منٹ، دو ہفتے کے بعد پانچ منٹ اور ایک مہینہ کے بعد سات منٹ— برداشت کے مطابق ناک کی نوک دیکھنے میں کمی بیشی کی جاسکتی ہے اس عمل سے ذہنی انتشار نہیں رہتا—یکسوئی حاصل ہوتی ہے۔

جلد بازی نہ کریں اس مشق کے پورا ہونے میں وقت لگتا ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جنوری         2016ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.