Topics
نجمہ، پشاور۔ بچوں کے ساتھ گھر واپس آرہی ہوں۔ گلی میں حضور قلندر بابا اولیاؒ
کا دیدار ہوا۔ سلام دعا کے بعد ان سے گھر
چلنے اور کھانا کھانے کی درخواست کی جسے انہوں نے کمال مہربانی سے قبول فرمالیا
اور میرے بیٹے کو لے کر جمعہ پڑھنے تشریف لے گئے۔ بیٹی کے ساتھ گھر آگئی اور کچھ دیر
بعد حضرت قلندر بابا میرے بیٹے کے ساتھ تشریف لائے تو ہم نے مل کر دوپہر کا کھانا
کھایا۔ پھر دیکھا کہ انہوں نے فرما یا ،فکر نہ کرو سب ٹھیک ہو جائے گا، معاملات میں
نے اپنے ہاتھ میں لے لئے ہیں۔
تعبیر: حضور قلندر بابا اولیاؒ کی خواب میں زیارت ہونا سعادت ہے۔ اسباق کی
پابندی میں مزید کوشش کریں۔ انشاء اللہ کام یابی ہوگی اور ہر قسم کی پریشانیوں سے
محفوظ رہیں گی۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.