Topics

سانپ


بلقیس ، کراچی۔ ایک پل سے گزر رہی ہوں جس کی سائیڈ کی دیوار پر دراڑیں ہیں، اس پر ایک ہری بھری بیل چڑھ رہی ہے ۔ میرے ہا تھ میں ایک موٹا سانپ ہے ۔ اس کے فوراً بعد دیکھا کہ سانپ نیچے جارہا ہے ۔ سانپ کسی جاننے والے کی آواز میں بولتا ہے کہ میں جارہا ہوں ۔ اس کے بعد فوراً دیکھا کہ ایک نئی دلہن کو جلدی جلدی لے کر آرہے ہیں جیسے کہیں سے بچاکر لائے ہیں۔ میں کہتی ہوں چلو شکر ہے اللہ کا جان بچ گئی، دلہن نے سفید رنگ کے کپڑے پہنے ہیں ۔ پھر دیکھا کہ ایک میز پر میرا چھوٹا بیٹا سر رکھ کر بہت زیادہ رورہا ہے ۔ پیچھے بھائی کھڑے ہیں اور اسے چپ کروارہے ہیں ۔ بیٹا روتے روتے کہتا ہے کہ میں ٹھیک ہوں ، میں کہتی ہوں کہ اسے بہت دکھ ہے ۔

 

تعبیر: گھر کا ماحول سخت ہے ۔ گھر کے افراد میں عدم توازن ہے ۔ لیکن ان افراد میں ایسے بھی ہیں جو گھر کی مکدر فضا کو پسند نہیں کر تے ۔ میری دانست میں علاج یہ ہے کہ گھر کے افراد اونچی آواز میں بات نہ کر یں تاکہ بچوں کی صحیح تربیت ہو ۔ جو بات نرم لہجہ اور مدھم آواز میں کہی جا تی ہے اس کا اثر زیادہ ہو تا ہے ۔ غصہ چوں کہ آگ ہے اس لئے ماحول میں اشتعال پیدا ہو تا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے ، اور وہ لوگ جو غصہ کھاتے (یعنی غصہ پر کنٹرول کرتے ہیں)ہیں اللہ تعالیٰ ایسے نرم دل لوگوں سے محبت فرماتے ہیں ۔ غصہ کی آ گ پہلے خود کو جلاتی ہے اور پھر دوسرے لوگوں کے لئے اذیت بنتی ہے۔ ابدال حق حضور قلندر بابا اولیا کے سامنے جب کوئی اونچی آواز میں بات یا کسی پر غصہ کرتاتھا تو فرماتے تھے، میاں بلڈپریشر بڑھانے کی کیا ضرورت ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.