Topics

رشتہ دار


کراچی: خواب میں دیکھا کہ امی اچانک بے ہوش ہوگئیں۔ بھائی پڑوس میں رشتہ داروں کے گھر پر تھے۔ ان کو بلانے گئی۔ والدہ ہوش میں آئیں۔ ان کے پاس چچی اور مامی موجود تھیں۔ امی کو دوبارہ علیل دیکھا۔ بھائی نے کہا کہ ان کو ڈاکٹر کے پاس لے چلتے ہیں۔ ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے لئے ہم اپنے محلےّ میں رہنے والے رشتہ دار کے آنے کا انتظار کرنے لگے۔

تعبیر: خواب بتاتا ہے کہ ذہن میں الوژن (فریب ِ نظر) زیادہ ہے۔ سوچ کے بہت سارے زاویے ہیں اور یہ زاویے خواب کے ذریعے اپنا مظاہرہ کرتے ہیں۔ آدمی ذہنی طور پر پرُسکون ہوتا ہے تو خواب بھی پرُسکون نظر آتے ہیں۔ اگر ذہن الجھا ہوا ہے تو خواب میں دیکھی ہوئی تصویروں میں کشش نہیں رہتی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔

          ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘  (مئی 2024 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.