Topics

دادی اماں شعلوں میں گھر گئی ہیں


میری امی نے مارچ کے آخری مہینے میں دیکھا کہ جیسے ہمارے باورچی خانے کے فرش سے آپ کے شعلے نکل رہے ہو ں اور ہماری دادی باورچی خانے میں کھڑی ہیں اور ان کے پیروں یعنی پنڈلیوں تک آگ کے شعلے آ رہے ہیں ۔ پھر امی دادی کا ہاتھ پکڑ کر باہر لے کر آئیں تو آگ بجھ گئی اور باورچی خانے کے فرش کی اور دادی کے پیروں کی بھی آگ بجھ گئی۔

جواب: ساس بہو کا اختلاف، خواب کے خانوں میں نمایاں ہے۔ اس اختلاف میں فی الواقع کوئی سنجیدہ پہلو نہیں ہے۔ محض بہو کارروایتی ذہن کام کر رہا ہے ۔آپ کی والدہ کو چاہئے کہ وہ اپنی ساس کو ماں کا درجہ دے کر ان کی خدمت کریں۔ انہیں دین و دنیا میں سکون ملے گا اور بڑھاپے میں یہ ایثار ان کے اوپر راحت و آرام کے دروازے کھول دے گا۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اگست 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.