Topics

لوگ مل کر قرآن کریم کی تلاوت کر رہے


 عنایت اللہ،اسلام آباد۔ خواب دیکھا کہ میرے کمرے میں کچھ لوگ مل کر قرآن کریم کی تلاوت کر رہے ہیں، ان کے پاس بیٹھ جاتا ہوں۔ کچھ دیر بعد طبیعت خراب ہو نے لگی ، متلی ہوتی ہے، فوراً واش روم جاکرابکائی کر تا ہوں۔ دیکھا کہ معدہ کے اندر سرخ چڑیا نما کوئی چیز ہے جو زندہ اور سانس لے رہی ہے۔ معدہ اور زبان کے درمیان دھاگا نظر آیاجس کو کھینچتا ہوں تاکہ یہ نکل آئے مگر کافی کوشش کے باوجود نہیں نکلتی ۔

 

تعبیر : ضروری ہے کہ آپ اچھا لٹریچر پڑھیں بصورت دیگر دماغ سے متعلق کو ئی بیماری ہو سکتی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ہر برائی سے دور رکھے اور اچھی صحت عطا فرمائے ، کو شش کر یں دوستوں کا انتخاب اچھا ہو نا چاہئے اور اللہ رسول ؐ کی طر ف واقفیت کے لئے قرآن کریم کا ترجمہ پڑھیں۔ اچھے دوستوں کی صحبت اختیا رکر یں ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کوشیطان کے شر سے محفوظ رکھے ، آمین ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.