Topics

زعفران سے کوئی سورۃ لکھی


کلثوم، کراچی۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ سفید کپڑے پہنے ہوئے ایک بزرگ تشریف لائے اور انہوں نے مجھے سفید چینی کی پلیٹ دی جس پر زعفران سے کوئی سورۃ لکھی ہوئی تھی اور کہا کہ لو یہ روزانہ پڑھا کرو۔ میں نے کہا میں نماز کے سوا کچھ نہیں پڑھتی ہوں۔ میرے دل میں خواجہ صاحب کا خیال آیا اور میں نے وہ پلیٹ لے لی ۔تاکہ خواجہ صاحب کو دیکھا سکو ں۔پھر میں نے خواب ہی میں یہ پلیٹ خواجہ صاحب کو دکھائی۔ انہوں نے پلیٹ دیکھ کر واپس کر دی اور میری آنکھ کھل گئی۔

 تعبیر: آپ کی غذاؤں میں مٹھاس کی نسبت نمک زیادہ ہوتا ہے ۔اس کی وجہ سے شعور میں کمزوری واقع ہو گئی ہے۔ آپ کو خواب میں زیادہ تر ایسی باتیں نظر آتی ہیں جو آپ کے دماغ میں گشت کرتی رہتی ہیں. جب آپ سوتی ہیں تو یہی باتیں خواب میں سامنے آجاتی ہیں. آپ کے لاشعور نے متنبہ کیا ہے کہ شعور کی اس کمزوری کا علاج ہونا چاہئے۔ اور اس کے لئے نمک اور مٹھاس کی مقداروں میں اعتدال ہونا ضروری ہے۔ پلیٹوں پر زعفران سے کچھ لکھنا اور بزرگ کا آپ کو دینا دراصل اس بات کی نشاندہی ہے کہ آپ کے اندر زرد رنگ کی کمی واقع ہوگئی ہے ۔ روحانیت میں شعور جن لہروں سے مر کب ہے ان لہروں میں زرد رنگ غالب ہوتا ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جنوری 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.