Topics

پھوار پڑنے لگی


دُرِّشہوار، کورنگی۔ یا حی یاقیوم کے چلے  کے آخری دنوں میں خواب دیکھا کہ امی کے گھر میں ڈرائنگ روم میں کھڑی ہوں۔میرے چاروں طرف پھوار پڑنے لگی۔پھوار ایسی تھی جیسے کھڑکیوں سے اندر آرہی ہو ۔وجود میں ٹھنڈک سرایت کرگئی۔

 

تعبیر : الحمد للہ خواب وظیفے کی برکتوں کامظہر ہے ۔ رات کو سونے سے پہلے پاک صاف کپڑے پہن کر پسندیدہ خوش بو لگائیں اور ایک کونے میں بیٹھ کر درود شریف پڑھیں۔دن میں چلتے پھرتے وضو بے وضو یاحی یاقیوم کا ورد کریں۔ سلام میں پہل کریں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.