Topics
نجمہ، حیدرآباد۔آپ ، آپ کی والدہ اور ایک بہن جگہ
جگہ چھپتے پھرتے ہیں لیکن کہیں کوئی محفوظ علاقہ نظر نہیں آتا۔ اس کا مطلب یہ ہے
کہ اپ کسی عامل ، پیر یا کسی جادو ٹونے والے کے چکر میں پڑی ہوتی ہیں ۔اس بھاگ دوڑ
سے آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ پیسہ اور وقت ضائع کرنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں
ہے باقی اللہ جانتا ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.