Topics

منہ سے خون ۔ گوشت ۔9 دیکھنا


احمد نواز، اٹک۔ میرے منہ سے خون اور گوشت کے دھاگے باہر نکل رہے ہیں سفید بے داغ لباس پہنے ایک میز کے قریب بیٹھا ہوں۔ چائے پینے کے لئے پرچ میں ڈالی تو کسی نے میز کو ہلایا جس سے چائے کے تین قطرے دامن پر گر گئے…میں نے انہیں فوراً دھولیا۔ ہمارے گھر کے قریب راستہ کے دوسری طرف چند لوگ اس طرح دیوار بنارہے ہیں کہ راستہ تنگ ہوگیا، احتجاج کرنے پر انہوں نے دیوار گرادی اور راستہ کھل گیا شمال کی طرف خوبصورت بنگلہ ہے جس کے اوپر آسمان میں بہت سے مستطیل خانے بنے ہوئے تھے جن میں مختلف ہندسے بہت تیزی سے جمع اور ضرب در ضرب ہورہے تھے۔ ایک خانہ میں 9=7+2 لکھا ہوا تھا۔




’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2014ء)

 

تعبیر۔تجزیہ اور مشورہ: کوئی بیماری درپیش ہے جوخون سے متعلق ہے پورا چیک اپ کرانا چاہئے۔ لباس پر داغ اس بات کی علامت ہے کہ نکوٹین کا اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے حقوق العباد کی پائمالی ہورہی ہے اگر اس کا تدارک کردیا گیا تو اللہ کی رحمتیں نازل ہوں گی۔ 9کا ہندسہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کی ذہنی صلاحیت جسمانی صلاحیت کے مقابلے میں زیادہ ہے اگر لاشعور میں توجہ مرکوز کی جائے تو اللہ کی مہربانی سے آپ کوئی بڑا کام کرسکتے ہیں۔

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.