Topics

خوش بو دیکھنا


آمنہ رفیق، ماڈل کالونی۔باغ میں ایک بزرگ دیوار سے ٹیک لگائے بیٹھے کام کروارہے ہیں۔ جگہ جگہ چوکور شکل میں کھدائی ہوئی ہے جہاں سے کچھ نوجوان درختوں کو جڑوں سے نکال رہے ہیں اورمشین کے ذریعے گہرائی تک جڑیں نکال دی جاتی ہیں۔ نکالے جانے والے درختوں کے رنگ سفید ،تنے چکنے اور شاخیں موجود ہیں۔ جب کام ختم ہوجاتا ہے تو میں سفید شال پہنے بزرگ کے پاس جا کر عرض کرتی ہوں، باباجی یہ درخت؟ بزرگ فرماتے ہیں، یہاں مسالا ڈالا جائے گا اور تعمیر ہوگی۔ پھر دیکھا تھوڑی دور بیٹھی ہوں اور بزرگ نے گہرے سرمئی رنگ کا ڈیزائن والا چست سوئٹر پہنا ہے۔ بزرگ فرماتے ہیں ،پتہ نہیں کیوں لوگ سستی خوش بو لگاتے ہیں؟

 

تعبیر: خواب کے نقوش اپنے پیرومرشد سے عقیدت ظاہر کرتے ہیں۔ سستی خوش بو دیکھنا اس طرف اشارہ ہے کہ اسباق میں خیالات کی دیواریں کھڑی ہوجاتی ہیں۔ اس کی وجہ مکمل ذہنی یک سوئی نہ ہونا ہے۔ آپ کو بتایا گیاہے کہ اسباق میں ناغہ نہ ہو۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو یاحی یا قیوم  کا ورد کریں۔ اچھا ہے کہ چاند کے مہینہ کی 13، 14،15کو روزے رکھیں۔ سحری اور افطار میں بہت ہلکی غذا کھائیں۔ انشاء اللہ فضل ہوگا۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جنوری                2017ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.