Topics
سید
غلام محمد، پشاور۔ آپ کے سلسلہ کے ایک صاحب نے ماہنامہ قلندر شعور سے متعارف کرایا۔
ایک خواب کی تعبیر معلوم کرنے کے لئے خط لکھ رہا ہوں۔ دیکھا کہ حضرت قلندر بابا
اولیاؒ تشریف لا ئے ہیں۔ سلام دعا کے بعد عرض کرتا ہوں کہ کیا میں ماہنامہ قلندر
شعور پڑھوں؟آپ فرماتے ہیں، ہاں پڑھو۔ میں عرض کرتا ہوں ،مشکل الفاظ سمجھ میں نہیں
آتے۔ پھر سوال کرتا ہوں مراقبہ کونسا کروں نیلی روشنی یا تصور شیخ والا۔آپ
فرماتے ہیں، مراقبہ تصور شیخ کروپھر میرے سر پر ہاتھ رکھتے ہیں۔پہلے خواب میں پیر
صاحب تشریف لاکر مشوروں سے نوازتے تھے کچھ عرصہ سے یہ سلسلہ بند ہوگیا ہے ،راہ
نمائی فرمائیے کیا کروں۔
تعبیر: آپ کو حضرت نے جو اسباق تجویز فرمائے ہیں پوری
یک سوئی کے ساتھ عمل کریں۔ انشاء اللہ جن کیفیات پر پردہ پڑگیا ہے وہ ہٹ جائے گا۔
ایک مرشد کی موجودگی میں دوسرا مرشد نہیں کیا جاتا۔ قانون یہ ہے کہ مرشد کی زندگی
میں کوئی مرید دوسری جگہ بیعت نہیں کرسکتا۔ حضرت کے بتائے ہوئے اسباق پر عمل کیجئے،
پانچ وقت نماز کی پابندی اور قرآن پاک کی تلاوت کا اہتمام کیجئے ،انشاء اللہ کیفیات
بحال ہوجائیں گی۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.