Topics

خواب میں خود کو اڑتا ہوا دیکھتا ہوں


شاہ زیب، کیماڑی۔ عام طور پر خواب میں خود کو اڑتا ہوا دیکھتا ہوں مگر توازن زیادہ دور تک برقرار نہیں رہتا۔ جس کے بعد آہستہ سے نیچے آجاتا ہوں۔

 

تعبیر: ادبی اور شاعرانہ ذوق کے مالک ہونے کی وجہ سے آپ فنون لطیفہ اور قدرتی مناظر کو بے انتہاپسند کرتے ہیں اور ان کے بارے میں بہت سوچتے ہیں۔ خواب کے اندر اس قسم کے تمثلات رونما ہونے کی وجہ فنون لطیفہ میں دلچسپی ہے۔ تصویروں، پھولوں اور قدرت کی صناعی میں دلچسپی لینے سے انسان کے اندر کام کرنے والے خیالات میں اتنی لطافت پیدا ہوجاتی ہے کہ خیالات کی رو اور جسم دونوں لطیف محسوس ہوتے ہیں۔ اس صورت کے ذہن کی گہرائی اڑنے لگتا ہے۔ یہی آپ کے خواب میں پیش آیا ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.