Topics

قبرستان میں کٹیا


نیلسن ، یوکے ۔بچپن میں جب آنکھ بند کرتا تھادورا تھا گہرائیوں میں اپنے آپ کو اڑتا ہوا محسوس کرتا تھا پھر آنکھیں کھول دیتا پھر ایک وقت آیا کہ دنیا کی نا پائیداری سے خوفزدہ رہنے لگا یعنی بچپن میں موت سے ڈر کر ہر وقت ڈرتا رہتا تھا۔ زندگی میں جو اہم خواب نظر آئےوہ مندرجہ ذیل ہیں یہ میرے نصیب اور الله کے کرم کی بات ہےکہ تقریباًتین چار مرتبہ حضور پُر نور ؐکی خواب میں زیارت ہوئی ہے لیکن شکل مبارک نہ یاد رکھ سکا۔ ایک دفعہ دیکھابے شمار ہجوم میں میرے آقا حضورؐ نیلے رنگ کی پالکی میں تشریف لا رہے ہیں اور میں بہت دور کھڑا ہوں اور چاہتا ہوں کہ حضور کی پالکی اٹھاؤں مگر زیادہ رش کی وجہ سے نہیں پہنچ پاتا مگر قدرت خدا سے ہجوم ہٹتا چلا جاتا ہے اور میں وہاں پہنچ جاتا ہوں اور آگے کا کہا رہٹ جاتا ہے اور میں پالکی اٹھا لیتا ہوں۔ پھر ایک خواب دیکھا کہ میں عرش پر ہوں اور محسوس ہوتا ہے الله تعالیٰ ٰ کرسی پر بیٹھے ہو ئےہیں اور آگے پیچھے فرشتے کھڑے ہیں ۔وہاں کچھ باتیں ہوتی ہیں جو مجھے یاد نہیں رہیں۔پھر حکم ملتا ہے نیچے چلے جاؤ اور میں نیچے آجاتا ہوں پھر ایک دفعہ خود کو آسمان پر دیکھا یہ یاد نہیں رہا۔ کہ کونسا آسمان ہے وہاں ایک پرانا قبرستان ہے اور بتایا جاتا ہے کہ یہاں پیغمبر خواب استراحت ہیں قبرستان میں ایک چھوٹی سی کٹیا ہے جس میں جبرائیل علیہ السلام رہتے ہیں۔

ایک دفعہ حضرت ایوب علیہ السلام کے مزار کی زیارت ہوئی ہے اور دیکھا ایک چشمہ صاف پانی کا بہہ رہا ہے جس کے اردگردسبزہ اُگا ہوا ہے۔آس پاس سونے کےپہاڑوں کی وادی ہے لوگ چشمے پر وضو کر کے اوپر قبر کی زیارت کو جاتے ہیں میں بھی وضو کر کے زیارت کرتا ہوں۔مراقبہ کرتا ہوں تو آسمان اور ستارے نظر آتے ہیں بعض اوقات سفید روشنی کے بادل آنکھوں سے نکل کر دور جاتے ہو ئےنظر آتے مرغولوں کی شکل میں، موت سے خوفزدہ رہتا ہوں بعض اوقات مراقبے سے بھی ڈرتا ہوں کہیں کوئی چیز نظر آ جا ئےتو ڈر نہ جاؤں دل گداز ہے آنسو آ جاتے ہیں۔ نماز کے دوران تنہائی نماز لطف دیتی ہے کیونکہ دل کھول کر روتا ہوں ۔ آپ سے التماس ہے کہ میری روح میں اتنی طاقت آ جا ئےکہ میں یہاں روحانی سوسائٹی بنا سکوں جی چاہتا ہے کہ عیسائیوں کو بھی مسلمان بناؤں۔

 تعبیر: آپ سے قدرت کام لینا چاہتی ہے آپ کسی استاد کو تلاش کریں جو روحانی علوم پر زیادہ نہیں تو کم ہی سی دسترس رکھتا ہو اور اس کا ذہن روایتی پیری مریدی سے آزاد ہو ۔ تصرف اور توجہ اور کرامات کے سائنس سے واقفیت رکھتا ہو۔ عوام کی طرح زندگی گزارتا ہو۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے’’ اور وہ لوگ جو جہد کرتے ہیں ہمارے لئے۔ البتہ ہم انہیں اپنے راستوں کی ہدایت بخشتے ہیں۔‘‘ کوشش آپ کا کام ہے۔ راستہ اللہ دکھائیں گے۔جوئندہ یا بندہ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘(مئی83ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.