Topics

آسمان پرآیتیں لکھی ہوئی ہیں


نام شائع نہ کریں،شاہ فیصل۔ خواب میں دیکھا بڑی بہن کے ساتھ آسمان کے نیچے کھڑی ہوں درختوں پر قسم قسم کے پرندے بیٹھے ہیں۔ یہ سوچ کر کہ پرندے ہمارے اوپر بیٹ نہ کردیں ہم دونوں درخت سے دورجاکر کھڑی ہوگئیں۔ آسمان پر نہایت خوبصورت رنگوں سے بنا ایک دائرہ نظر آیا جس میں فوارہ کی طرح پانی ابل رہا ہے بہن نام بتاتی ہیں اور دائرہ نظروں سے اوجھل ہوجاتا ہے آسمان کی طرف دیکھتی ہوں اس میں قرآن کی آیتیں لکھی ہوئی  ہیں میں اللہ تعالیٰ کے عرفان کی دعا مانگتی ہوں۔

تعبیر: آپ کو قرآن کریم کی ترجمہ کے ساتھ تلاوت کرنی چاہئے اور ترجمہ پر تفکر کرنا چاہئے۔ کسی چیز کو صحیح طرح سمجھنے کے لئے نیوٹرل ذہن ضروری ہے۔ نیوٹرل  ذہن سے مراد ہے کہ قرآن کریم پڑھنے اور نماز قائم کرنے میں خیالات کی یلغار نہیں ہونی چاہئے۔ طریقہ یہ ہے جن آیات کو پڑھا جائے ان کا ترجمہ یاد ہوانشاء اللہ نماز میں دل لگے گا، خیالات کی یلغار نہیں ہوگی، قرآن فہمی میں غیبی مددہوگی۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (نومبر             2015ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.