Topics

آسمان پر لکھاہوا نظر آتا ہے


ہادیہ قدوس ، نوشہرہ کلاں: خواب میں دیکھا کہ سبز درختوں کے قریب کھڑی ہوں۔آسمان نظر آرہا ہے جہاں بار بار ایک جگہ کے بارے میں لکھا ہوا نظر آتا ہے کہ تم ایک قبرستان چلی جاؤ ، وہاں کسی کو کرامت ملی ہے۔ پھر کسی کی آواز سنائی دی کہ قبرستان چلی جاؤ۔ میں شوہر کے ساتھ قبرستان گئی۔ وہاں پر ایک جگہ رش نظر آیا۔ شوہر سے کہتی ہوں کہ مجھے اسی جگہ کا اشارہ ملا ہے۔ ہم نے قریب جاکر دیکھا تو کچھ لوگ ایک قبر کےاطراف کھڑے ہیں اور قبر کے اوپر سفید لباس میں ایک صاحب لیٹے زور زور سے کچھ پڑھ رہے ہیں۔ ان کے منہ پر رومال رکھا ہے۔ لوگ ان کو قبر میں لٹاتے ہیں مگر وہ بیٹھ جاتے ہیں اور یہ کئی بار ہوتا ہے۔ میں سمجھ گئی یہی وہ صاحب ہیں جن کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ پھر سیڑھیاں چڑھ کر ایک جگہ پہنچی۔ وہاں کسی بزرگ نے اسٹیج پربلایا، ایک کرسی کی طرف اشارہ کرکے کہا، یہاں بیٹھو، یہ تمہاری جگہ ہے۔ اپنا نام انہوں نے کریم شاہ بابا بتایا۔ میری آنکھ کھل گئی۔

 تعبیر: خواب بتارہا ہے کہ آپ سے وقت کا ضیاع ہوتا ہے۔ جو خیالات گہرے ہوتے ہیں، وہ یاد رہ جاتے ہیں، باقی خیالات بھول کے خانے میں چلے جاتے ہیں ۔کثرت سے وضو بے وضو یاحی یاقیوم پڑھئے اور نماز کی پابندی کیجئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.