Topics

کلیجی کا سالن اور روٹی تھی


 —، نیو کراچی۔ پتہ چلا کہ ایک بزرگ مراقبہ ہال تشریف لائے ہیں۔ میں نے قریب جاکر سلام کیا۔ بزرگ نے فرمایا کہ میں بیٹھوں گا اور ایک کرسی کی طرف بڑھے جو ہل رہی تھی ۔ عرض کیا، کرسی باندھ دوں مگر وہ قریب موجود ٹیلے پر بیٹھ گئے۔

 پھر دو سیاہ کبوتروں کو دانہ چگتے دیکھا اور چار سفید رنگ کے کبوتر گھاس یا چارا کھارہے تھے۔

 ایک شخص میرے پاس آکر کہتا ہے کہ لنگر دے دیجئے۔ میرے منع کرنے پر اس نے کہا، بزرگ نے فرمایا ہے کہ جو آپ کے پاس بچا ہے وہ دے دو (لنگر میں کلیجی کا سالن اور روٹی تھی)۔ آنکھ کھلی تو گھر میں پلی ہوئی بلی سامنے بیٹھی تھی۔

 

تعبیر : اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ، آمین ۔ خواب ضمیر کی خلش سے متعلق ہے ۔ خواب میں بیماری کے خاکے بھی ہیں ۔ اپنی آنکھوں کا خود معائنہ کیجئے۔ آنکھوں کے ڈیلوں میں زردی جھلکتی ہو تو جگراور لبلبہ متاثر ہو سکتا ہے ۔ برخیااسپتال سرجانی ٹاؤ ن میں ڈاکٹر جاوید سمیع صاحب سے ملاقات کیجئے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.