Topics

حضور پاک ؐنے بچوں کے سر پر دست شفقت رکھا


محمد با سط اشفاق، پھالیہ۔ الحمد للہ— اللہ تعالیٰ کی رحمت اور درود شریف کی برکت سے مجھ عاجز گناہ گار بندے کو رحمة للعالمین ؐکی زیارت نصیب ہوئی۔ حضور پاک ؐنے میرے بچوں کے سر پر دست  شفقت رکھا۔اللہ تعالیٰ نے ایسی خوشی عنایت فرمائی ہے کہ جتنا شکر ادا کروں —کم ہے ۔

 

تعبیر : الحمد للہ، آپ خواب میں محبوب خدا رسول پاک ؐکی زیارت سے مشرف ہو ئے ۔ بہت مبارک ہو۔ حضور پاک ؐنے بچوں پر شفقت فرمائی ۔ انشاء اللہ بچے سعید ہوں گے ۔ آپ کو بہت مبارک ہو ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.