Topics

خواب میں دیکھا کہ میں مر جاؤں گی


اے ۔ بی ۔ ڈیرہ غازی خاں۔ خواب میں دیکھا تھا کہ ایک عورت آتی ہے ۔ یہ میرا ہاتھ دیکھتی ہے کہتی ہے کہ جب تم 27 سال کی ہو گی تو مرجاؤ گی۔ تمہاری شادی ۱۹۷۹ ء میں ہوگی اور اس کے ایک سال بعد۱۹۸۰ ء میں تم مرجاؤ گی ۔

اب یعنی کے دوسرے تیسرے مہینے میری شادی ہورہی ہے اور ۱۹۸۰ ء میں واقعی میں ۲۷ سال کی ہوجاؤں گی ۔

 تعبیر: آپ مطمئن رہیں آپ کی عمر طویل ہے۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ خواب میں جو کچھ دیکھایا گیا ہے وہی اس کی تعبیر ہو ۔خواب ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی تعبیر الٹ ہوتی ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اگست 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.