Topics

چابیوں کا گچھا


فوزیہ،فیصل آباد: دیوار سے سر ٹکا کر رو رہی ہوں کہ حضور قلندر بابا اولیاؒ نے پردہ کرلیا ہے، اب ہم کیا کریں۔ اچانک لحد مبارک نظر آئی ۔ میں پائنتی کی طرف بیٹھ گئی۔ لحد کا دروازہ تھوڑا سا کھلااور کسی نے اندر بلایا۔ دیکھا کہ بابا جیؒ لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اپنی باری پرقریب جاکر سلام کیا۔ انہوں نے مسکرا کر سلام کا جواب دیا اور میرے سیدھے ہاتھ پر چابیوں کا گچھا رکھا جس میں چار پانچ چابیاں ہیں اور سب ایک رنگ میں ہیں۔ بہن کو تانبے کی بنی ہوئی مچھلی دی ۔

 تعبیر: خواب میں ایسی غذاؤں کے استعمال کے نقوش ہیں جس میں فاسد مادے ذہن میں فریبِ نظر پیدا کرتے ہیں۔ جہاں تک چابیوں کے گچھے کا تعلق ہے تو وہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ذہن دنیاداری کے معاملات میں الجھا رہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو روشن راستے پر قائم رکھے، آمین۔ خواب ہدایت کرتا ہے کہ بزرگوں سے دوستی اللہ کے لئے کی جاتی ہے تاکہ اللہ تعالیٰ کے مقرب بندوں کی راہ نمائی نصیب ہو۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مئی 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.