Topics

چھ جڑواں بچے


راشدہ حیدرآباد۔ چند روز قبل میں نے خواب میں دیکھا کہ میں غسل خانہ میں غسل کر رہی ہو۔ تین چار گھنٹے ہوگئے۔ میری بہن آواز دے کر کہتی ہے جلدی سے نہا لو،اباجی کو ہاتھ منہ دھونا ہے۔ میں وضو کر کے جلدی سے باہر آ جاتی ہوں۔ پھر امی کے کہنے پر باجی کے لئے چائے بناتی ہوں۔ پھر دیکھا کہ میرے دو جڑواں بچے( ایک لڑکا ایک لڑکی) آپریشن سے پیدا ہوئے اور دو دن بعد چار جڑواں لڑکے بغیر آپریشن تولد ہوئے ۔ میں کہتی ہوں اب اخبار میں خبر چھپےگی کہ ایک عورت کے بطن سے جڑواں بچے ہوئے ہیں۔ ایک عورت پوچھتی ہے کہ کیا یہ چار وں لڑکے ہیں میں ان بچوں کو دیکھ کر کہتی ہوں ہاں یہ چاروں لڑکے ہیں۔

 تعبیر : دل میں کوئی آرزو مچل رہی ہے اور خواب دیکھنے سے پہلے آرزو کی شدت کلائمیکس پر تھی۔ لاشعور نے اس آرزو کی شدت کو کم کرنے کے لئے نقش و نگار کی صورت دے کر شعور کو منتقل کر دیا اور شعور نے یہ ساری فلم حافظہ کی اسکرین پر نشر کر دی۔ ایسا اس لئے ہوتا ہے جب کوئی آرزو پوری نہ ہو اور ذہن اس کے اندر مرکوز ہو جائے تو حو اس پر خراب اثر پڑتا ہے۔ حو اس کو شکست و ریخت سے بچانے کے لئے لاشعور یہ کاروائی کرتا ہے تاکہ آدمی کے ہوش و حواس برقرار رہیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جون 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.