Topics

روحانی ہستی کا دیدار


سیما ،لانڈھی : ٹی وی اسکرین کے اندر ایک صاحب ہرے رنگ کی لمبی چادر لئے کھڑے کہہ رہے ہیں کہ جسے حضرت داتا گنج بخش کا فیض چاہئے وہ ہاتھ آگے کرے۔ ہاتھ آگے کیا، چادر کا ٹکڑا ہاتھ میں آگیا۔ خوش ہوکر نند سے کہتی ہوں دیکھئے میرے خالی ہاتھ میں کیا آگیا۔ وہ کہتی ہیں تمہیں فیض ملے گا اورکام لیا جائے گا۔ پھر کسی نے میرے دماغ کی اسکرین پر محمدؐلکھ دیا۔ میں نعتیں پڑھ رہی ہوں، آواز آئی اور تیاری کرو۔ ایسی نعت کی آواز آئی جو پہلے کبھی نہیں سنی تھی۔ بتایا گیا کہ اس نعت میں صحابہ کرام کا ذکر ہے۔ میرے سلسلہ کی کچھ بہنیں کہتی ہیں کہ معاشرے میں برائی پھیلی ہوئی ہے۔ مجھے ایک جادوگر نظر آیا تو ڈنڈے سے اس کا عمل ختم کردیتی ہوں۔ پھر ایک روحانی ہستی کا دیدار ہوا جن کے اوپر انوار برستے ہوئے دیکھے۔

 

تعبیر : الحمد للہ،خواب مبارک ہے ۔ پانچ وقت نماز میں جو سورتیں تلاوت کر یں ان کا ترجمہ یاد کریں اور ان پر غوروفکر کر یں ۔ اہم بات یہ ذہن نشین کرلیں کہ جب ہم نماز کی نیت باندھتے ہیں تو ہاتھ اٹھا کر کانوں تک لے جا تے ہیں اور اس بات کو دہراتے ہیں کہ اب ہم اللہ کی طرف رجوع کرتے ہیں ،اللہ سب سے بڑا ہے۔ مطلب یہ ہوا کہ ہم نے اللہ اکبر کہہ کر نیت باندھی کہ اب ہمیں اللہ کے علاوہ دوسرے خیالات نہیں آنے چاہئیں ۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ نیت باندھ کر اس تصور میں قرآن کریم پڑھیں کہ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے ۔ اللہ مجھے دیکھ رہا ہے ، اللہ مجھے دیکھ رہا ہے — پوری نماز کے بعد دعا کریں اور دعا میں بھی یہ تصور قائم رہے کہ رب العزت، جو پوری کائنات کے خالق ہیں میں ان سے التجا اور دعا کرتی ہوں ، آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.