Topics

احرام ملا ہے


عزیزہ بیگم، کورنگی۔ایک بزرگ تشریف لائے جن کا چہرہ نہیں دیکھ سکی لیکن ہاتھ پیر بہت گورے گورے اور پتلے ہیں۔ بزرگ کے ہاتھ میں لفافہ ہے جس پر میرے شوہر کا نام لکھا ہے۔ بزرگ نے شوہر کا نام لے کر پوچھا آپ ہیں؟ تو شوہر نے جی ہاں میں جواب دیا۔انہوں نے لفافہ شوہر کو دیاکہ یہ ٹکٹ اور ویزا ہے پھر دو چادریں دے کر فرمایا یہ آپ کا احرام ہے۔ شوہر نے کہا، میں بہت کم زور اور لاغر ہوں، میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔ بزرگ نے کہا کہ پیسوں کی ضرورت نہیں ہوگی، جب آپ طواف کعبہ کریں گے تو ٹھیک ہوجائیں گے۔پھر فرمایا، آپ کوفوراً روانہ ہونا ہے میں پورا انتظام کرکے آیا ہوں۔

 

تعبیر: اللہ تعالیٰ اور اس کے محبوبؐ کی رحمتیں آپ پر ہوں ۔ خواب کی تعبیرنہایت نور علیٰ نور ہے ۔ انشاء اللہ خواب میں جو دیکھا ہے وہ ضرور پورا ہوگا ۔ اللہ کے گھر اور حضور پاکؐ کے روضہ ٔاقدس پر حاضری ہوتو مجھ عاجز بندہ عظیمی کو یاد رکھئے ۔ خواب پڑھ کر الحمدللہ دل خوشی سے معمور ہوگیا۔درود شریف پڑھنے کی بہت فضیلت ہے ، اسے جاری رکھئے ۔اللہ تعالیٰ آپ کو مبارک کرے ، آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.