Topics

الماری سے پرندہ نکل کر اڑا


شگفتہ، لانڈھی: کمرے میں کیڑے ہیں جن میں شہد کی مکھی کی مشابہت ہے مگر کیڑوں کے جسم کا ایک حصہ بڑا اور سفید ہے۔ کمرے میں امی اور بہنیں بھی ہیں۔ہم حیران ہیں کہ یہ کہاں سے آئے۔ دیکھا کہ گھر کے باہر فرش کیڑوں سے بھرا ہوا ہے جو گھر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ دوسرے کمرے میں گئی تو بائیں ہاتھ پر کیڑا بیٹھ گیا۔ مچھر مار اسپرے کرنے پر وہ اڑ کر چوزہ بن گیا۔ کئی کیڑے مجھ پر گرے۔ میں ان پرمسلسل اسپرے کرتی رہی۔ خیال آیا کہ نہانے اور لباس تبدیل کرنے سے کیڑے اتر جائیں گے لیکن غسل خانے کا دروازہ نہیں کھلا۔ الماری کے کونے میں موجود تھیلی میں سے پرندہ نکل کر اڑا ۔ سمجھ میں نہیں آیا کہ وہ کہاں سے آیا تھا۔

 تعبیر: ذہن پیچیدہ خیالات میں الجھا ہوا ہے۔ نظام الاوقات اور زندگی میں ترتیب نہیں ہے۔ انفرادی اور اجتماعی طور پر گھر میں صفائی کا فقدان ہے۔ الماریاں اور درازیں غیر ضروری چیزوں سے بھری ہوئی ہیں۔ لاشعور نے خبردار کیا ہے کہ صفائی کواہمیت دیں اور روز نہائیں۔ گھر والوں کا وقت غیبت اور فضول گوئی میں ضائع ہوتا ہے، پرندے کا اڑ کر گھر سے جانا اسی طرف اشارہ ہے۔ یہ طرزعمل جاری رہا تو خدانخواستہ کوئی بڑی بیماری یا پریشانی ہوسکتی ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.