Topics

انڈے


آمنہ بیگم، خان پور۔ دور کی خالہ نے میرے لئے ہلکے براؤ ن رنگ والے مرغی کے انڈے بھیجے جو سائز میں کبوتر کے انڈے کی طرح اور وزن میں دو یا تین کلوتھے۔انہیں معلوم تھا کہ میں انڈے شوق سے کھاتی ہوں ۔ فجر میں آنکھ کھل گئی۔

تعبیر : گھر کے معاملات میں پیچیدگی کے نقوش ظاہر ہوتے ہیں ۔ غذا میں توازن نہیں ہے۔ گھر میں نمک زیادہ استعمال ہوتا ہے ۔ نمک کا زیادہ استعمال صحت کے لئے مفید نہیں ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز میں توازن کو پسند فرمایا ہے ۔ گھر میں پر یشانیاں خود ساختہ ہیں ۔ خواب دیکھنے والی بہن کے ذہن میں شکوک و شبہات زیادہ ہیں جس کی وجہ سے بھولنے کا مرض واقع ہو سکتا ہے ، کھانوں میں توازن کے ساتھ ساتھ نمک کا استعمال کم سے کم کر دیں ۔ انشاء اللہ بیان کر دہ شکا یات کا ازالہ ہو جائے گا۔ چلتے پھر تے وضو بے وضو یا حی یا قیوم کا ورد کر یں اور پختہ عزم کے ساتھ نماز کی پابندی کریں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.