Topics

بدبوسے آنکھ کھل جانا



محمد مبین ،خیرپور۔ دیکھا کہ ایک عورت نوماہ کی بچی کے ساتھ میرے پاس سوئی ہوئی ہے۔ دیکھتا ہوں کہ چھوٹی بچی نے پاخانہ کر دیا۔ بدبو کی وجہ سے میری نیند ٹوٹ گئی۔ یقین کیجیئے کہ جس طرح میں نے خواب کے اندر بدبو محسوس کی تھی اس ہی طرح بیدار ہونے کے بعد بھی مجھے سخت بدبو آ رہی تھی۔

 تعبیر : کوئی عورت ہے جسے آپ چاہتے ہیں۔ عورت کے ساتھ بچی کا ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ عورت شادی شدہ ہے۔ بدبو سےآنکھ کھل جانا اس طرف اشارہ ہے کہ یہ طرز ِفکر نہایت گھٹیا اور ناقص ہے کہ ایک شادی شدہ عورت کو دل میں بسا لیا جائے۔ یہ خیانت اور حق تلفی ہے۔

لاشعور نے آپ کو متنبہ کیا ہے کہ یہ خیال دل سے نکال دیں ورنہ ضمیر مجروح ہو جائے گا۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (ستمبر 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.