Topics

مہرلگاکر مرشدفرماتے ہیں


 ا ۔ح،اٹک ۔ خواب میں مرشد کریم کی زیارت ہوئی۔ ایک پو سٹر سائز تصویر آپ کے سامنے موجود ہے۔ کٹورے کے برابر مہر سے مرشد کریم تصویر کے سر اور کندھوں کے درمیان خالی جگہ میں تین چار مرتبہ مہرلگاکرفرماتے ہیں میں نے یہ جگہ بڑی مشکل سے پر کی ہے ۔ حضور قلندر بابا اولیا کی ایک فریم شدہ تصویر کمرے میں لگی ہوئی ہے جس کی طرف اشارہ کرکے فرمایاکہ آپ بھی اپنی تصویر میں اس طر ح کا فریم لگوائیں۔

 

تعبیر: مذہبی فرائض کی ادائیگی میں جان بو جھ کر کوتاہی ہو تی ہے ۔ آج بحیثیت مسلمان کے ہما ری جو حالت ہے وہ ہر مسلمان پر عیاں ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ سود لینے اور دینے والے میرے ساتھ حالت جنگ میں ہیں ۔ غور کر نے کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ارشادکے معنی اور مفہوم کیاہیں ؟حالت جنگ سے کیا مراد ہے —؟

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.