Topics

بزرگ کے الفاظ یاد نہیں رہے


ممتاز احمد رضا، بفرزون۔ ایک بزرگ چارپائی پر تشریف فرما ہیں۔ ان کو اپنا خواب سناتا ہوں۔ بزرگ آنکھیں بند کرکے خواب سنتے ہیں پھر آنکھیں کھول کر فرماتے ہیں خواب اچھا ہے۔ واپسی کے لئے کھڑا ہوا تو بزرگ سے عرض کیا، میں بیعت کب ہوں گا؟ بزرگ کے الفاظ یاد نہیں رہے ایسا لگا کہہ رہے ہوں ،ابھی  نہیں ہوگا۔میں نے کہا مرنے سے پہلے—؟

 بزرگ مسکرائے اور فرمایا کہ ہاں!

 

تعبیر: اللہ تعالیٰ قبول کریں، آپ کے اندر روحانی علوم سیکھنے کا ذوق ہے ۔ انشاء اللہ آپ کو فیض ہوگا بشرط یہ کہ سلسلہ عظیمیہ کے اغراض و مقاصد اور قواعد و ضوابط پر عمل ، ترجمہ کے ساتھ نماز کی پابندی اور غصہ پر کنٹرول حاصل ہوجائے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے اور آپ کی نیک خواہشات پوری ہوں، آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (جون                 2017ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.