Topics

چھتوں پر دوڑ


ڈاکٹر راحیلہ، کراچی۔ایک بہت بڑے گھر میں کئی لوگوں کے ساتھ موجود ہوں۔ ایک عورت مجھ پر چوری کاالزام لگاتی ہے جس کی وجہ سے دو آدمی میرے پیچھے لگ جاتے ہیں۔میں وہاں سے بھاگی اور سیڑھیاں چڑھ کرچھت پر چلی گئی جہاں سے دومزیدگھروں کی چھتوں سے ہوتی ہوئی گلی میں اتر گئی۔ سامنے کی طرف ایک بڑی اورایک چھوٹی، دو مسجدیں ہیں۔ چھوٹی مسجد کے دروازہ پروہی دونوں آدمی موجود ہیں۔ میں بڑی مسجد کی سیڑھیاں چڑھ کر اندر گئی تو ایک عورت بچہ لے کر آئی۔ میرے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ بچہ مرچکا ہے۔

تعبیر : خواب ادھر ادھر کے خیالات پر مشتمل ہیں ۔ بے کار باتوں میں وقت ضائع ہو تا ہے۔ ذہن ہوا ئی قلعے بناتا ہے جو ہوا میں گم ہو جا تے ہیں ۔غیبت سے پرہیز کریں۔ زندگی کو کسی مقصد کے تحت گزارنا چاہئے ادھر ادھر کے خیالات اور غیر ضروری مصروفیات سے ذہنی صلاحیتیں متاثر ہو تی ہیں۔ متاثر ہونے سے آدمی کے اندر آرام طلبی، کاہلی ،سستی ،بے مقصد سوچ اور بے زاری پیدا ہوتی ہے ۔ روزانہ صاف ستھرا لباس پہنیں۔ خود کو بھی صاف ستھرا رکھیں ۔غیبت نہ کریں، ادھر ادھر کی باتیں جو غیبت میں شامل ہوتی ہیں ان سے اجتناب کریں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.