Topics
کسی نامانوس جگہ موجود ہوں میز پر کھانا لگا ہوا
ہے۔ ماں جی نے مرتبان میں سے اچار نکال کر مجھے دیا۔ یہ اچار نیولے کا تھا۔ میں نے
پورا نیولا روٹی پر رکھا اور نیولے کی گردن توڑ کر کھا گیا۔ اس خواب سے پہلے ماں جی
نے خواب میں دیکھا کہ ایک گرگٹ ہے جس کی دُم ایک گز لمبی ہے۔ انہوں نے گرگٹ کا سر
کچل کر پھینک دیا۔ اس کے بعد میری بہن نے جس کی عمر اٹھارہ سال ہے خواب میں دیکھا
کہ ایک گرگٹ اس کی دائیں ہتھیلی اپنے جبڑوں کی گرفت میں لئے ہوئے ہے۔ درد اور تکلیف
سے بہن کی آنکھ کھل گئی۔
تعبیر: آپ کی والدہ اور بہن کے خوابوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ تینوں کو نزلہ حار
کی بیماری ننہیال کی طرف سے ورثے میں ملی ہے۔ یہ بیماری کسی طرح کی الرجی ہے۔ یہ بیماری
نزلہ حار کے علاوہ دماغی اور اعصابی کمزوری کی صورت اختیار کرلیتی ہے۔ صحیح اورپرہیز
کے ساتھ مکمل علاج کرائیے اس سے نجات حاصل کرنا مشکل نہیں ۔
٭٭٭
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.