Topics

خواب میں زیارت رسولؐ


کراچی۔ میں ایک جگہ کھڑی ہوں، آواز آئی سامنے دیکھو نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام تشریف فرماہیں…نظر اٹھائی تواللہ کی رحمت سے زیارت نصیب ہوئی دل تیز تیز دھڑکنے لگادعا کی کہ اللہ کی مہربانی سے چہرہ مبارکؐ کی زیارت ہوجائے الحمدللہ میری دعا قبول ہوئی صلی اللہ تعالیٰ علی حبیبہ محمد وسلم۔

تعبیر: اس خواب میں کثرت سے درود شریف کا ورد، نماز کی پابندی اور اللہ اور اس کے رسولؐ سے محبت نظر آتی ہے۔ نہایت مبارک خواب ہے اللہ تعالیٰ نے آپ کو بہت بڑی سعادت عطا فرمائی ہے۔ یہ درود شریف پڑھنے کی برکت ہے۔




’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.