Topics

مرشد اعتدال کی تاکید کرتے ہیں


محمد یوسف، گارڈن۔ مرشد کریم کی خدمت میں حاضر ہوں اور اپنے مسائل کا تذکرہ کرتا ہوں۔ مرشد کریم فرماتے ہیں کہ آپ اعتدال سے ہٹ گئے ہیں پھر ایک صفحہ عنایت فرماتے ہیں جس پر نقش بنا ہوتا ہے۔ مجھے سمجھاتے ہیں کہ اس پر عمل کس طرح کرنا ہے۔ آنکھ کھلنے کے بعد عمل یاد نہیں رہا۔

 

تعبیر: زندگی گزارنے کے لئے دستور عمل ہونا چاہئے اس طرح کہ وقت ضائع نہ ہو۔ روزانہ صبح ایک گھنٹہ تک سیر کیجئے، سیر کے دوران یا حی یا قیوم  کا ورد کرتے رہیں۔ نہار منہ دو کیلے کھاکر دودھ پیئیں انشاء اللہ آپ خوش ہوں گے صحت بھی اچھی ہوجائے گی۔ نماز کی پابندی کریں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اکتوبر             2015ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.