Topics

حضورقلندربابا اولیاؒ کا مزار دیکھنا


وہاب علی کبیر۔ میں اپنے ابو کے ساتھ حضور قلندر بابا اولیاؒ کے مزار پر حاضر ہوا۔ نظر آیاکہ قلندر بابا اولیاؒ اپنی قبر کے اوپر لیٹے ہوئے ہیں۔ ابو قلندر بابا اولیاؒ کے ہاتھ دبانے لگے۔ میں نے دعا کی طرح ہاتھ باندھ لئے۔ حضور قلندر بابا اولیاؒ نے ابو سے کیا باتیں کیں میری سمجھ میں کچھ نہیں آیا۔

 

تعبیر: یہ خواب روحانی کیفیت ہے۔ روحانی ترقی میں یہ بات بھی شامل ہے کہ سالک (روحانی شاگرد) کو وہ باتیں جو خواب میں نظر آتی ہیں بیداری میں نظر آنے لگتی ہیں لیکن صورت یہ ہوتی ہے کہ ذہن ہر طرف سے ہٹ کر ایک خیال پر مرکوز ہوجاتا ہے۔ قانون یہ ہے کہ جب ہر طرف سے خیالات کا ہجوم سمٹ کر ایک نقطہ پر جمع ہوجائے تو شعور کے آئینہ پر لاشعور کا عکس ظاہر ہونے لگتا ہے۔ روحانی کلاسوں میں اس حال کو غنودگی کہا جاتا ہے۔ روحانی علوم کی کلاسیں بہت زیادہ ہیں لیکن ابتدا میں نرسری کلاسوں کے بعد ایساہوسکتا ہے کہ شعور کے آئینہ پر لاشعور کی تصاویر آجائیں۔ نہایت عمدہ اور قابل مبارک کیفیت ہے جس میں آپ نے بیداری میں ابدال حق حضور قلندر بابا اولیاؒ کی زیارت کی ہے۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.