Topics

شیخ عبدالقادرجیلانی(غوث پاک)


 چینوٹ۔ایسا لگاکہ بڑے پیر صاحب حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کے گھر میں موجود ہوں ، وہاں اسٹیج تیار کیا جارہا ہے جہاں آقا و مولا رسول عربی حضرت محمد مصطفیؐ تشریف لائیں گے۔ میرے والد محترم مہمانوں کے لئے کرسیاں لگا رہے ہیں۔ میں ابو سے کہتی ہوں کہ مجھے آگے کی کرسی چاہئے تاکہ حضور اکرمؐ کا دیدار کرسکوں۔ والد صاحب کہتے ہیں یہ اگلی صف تمہارے لئے ہے۔ اتنے میں مرشد کریم تشریف لائے اور مجھے دائیں طرف والی کرسی پر بیٹھنے کے لئے کہتے ہیں اور بائیں طرف والی کرسی خالی ہے۔ اس اثنامیں ایک سفید روشن ہاتھ میرے سر کے اوپر آجاتا ہے۔ میری آنکھ کھل گئی۔

 

تعبیر : اللہ تعالیٰ مبارک فرمائے ۔ خواب سن کر سعادت نصیب ہو ئی۔ اس خواب میں اللہ کے محبوب ہم سب کے آقا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر خیر سعادت اور خوش بختی ہے ۔ درود شریف کی فضیلت آپ کو مبارک ہو ۔ درود شریف کا ورد جاری رکھیں ۔ دن میں گفتگو کے درمیان الفاظ کا انتخاب کبھی اچھا نہیں ہوتا اس لئے اللہ تعالیٰ کے محبوب دوست ولی اللہ ارشاد فرماتے ہیں ، احتیاط کا تقاضا ہے کہ درود شریف رات کو یک سو ہو کر پڑھا جائے۔

 اللہ کے محبوب رسول اللہؐ کا ارشاد ہے،جب بندہ مجھے درودو سلام بھیجتا ہے تووہ مجھے ملتا ہے۔

 احتیاط کا تقاضا ہے نہا دھو کر یا وضو کر کے اچھا لباس زیب تن کیا جائے ، اچھی خو ش بو کا اہتمام اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے تو سعادت میں اضا فہ ہوتا ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.