Topics

والد کی کھلی قبر


خواب میں دیکھا ایک کھلی قبر ہے اس میں ایک مجسمہ ہے ۔ اس کےا ندر میرے والد ہیں اس مجسمے کی ٹانگیں کھلی ہوئی ہیں قبر کےا ندر اور اطراف روشنی ہے رات کا وقت ہے میرے بھائی اقبال کے ہاتھ میں اگر بتی اور مروا کے پھول ہیں ۔ یکایک قبر میں سے آواز آئی ، یا اللہ ، میں بھائی سے کہنے لگی ابو زندہ ہیں ۔

علاوہ ازیں میری ممانی نے والد کو خواب میں دیکھا کہ ایک میدان ہے وہاں ایک کرسی رکھی ہوئی ہے ۔ اور درمیان میں ایک دروازہ ہے جس کی دیواریں نہیں ہیں میری والدہ فرش پر بیٹھی ہوئی ہیں اس دروازے سے ابو داخل ہوئے اور امی سے کہنے لگے میرے کان میں شدید درد ہے خدا تعالیٰ ایسا درد کسی کو نہ دے ۔ ابو کی ایک آنکھ سرخ ہے اور ایک سفید وہ یہ کہہ کر چلے گئے ۔ جب آنکھ کھلی تو صبح کے پانچ بج رہے تھے ۔

 تعبیر : اپنے والد کو ایصالِ ثواب کر دیجئے ۔ ایصالِ ثواب میں غریبوں کو کھانا کھلائیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (مئی 78ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.