Topics

حضورؐ نے ایک عدد کھجور عطا فرمائی


ن ع ، پشاور ۔ پچھلے سال فروری میں عمرہ کی سعادت نصیب ہو ئی ۔مسجدنبویؐ میں مراقبہ کے دوران دیکھا کہ حضورؐ نے ایک عدد کھجور عطا فرمائی جو کافی بڑی تھی ۔ محسوس ہوا حضورؐ فرما رہے ہیں کہ یہ جتنا زیادہ کھاؤ گی اسی مناسبت سے تم کو روحانیت عطا کی جائے گی ۔ مجھے محسوس ہوا کہ وہ کھجور اخلاقیات ہے ۔ کھجور کھاتے کھاتے میں تھک جا تی ہوں لیکن وہ ختم نہیں ہوتی۔

 

تعبیر : یہ خواب آپ کے لئے راہ نما ہے۔ ہر مسلمان مر د ہر مسلمان خاتون پر فرض ہے کہ وہ اپنے حالات اور اندرونی کیفیات یعنی ضمیر کی آواز سے باخبر ہو ۔ بزرگوں کا ارشاد ہے کہ آدمی کو اپنا محاسبہ کر نا چاہئے تاکہ شعوری کیفیات اور لا شعوری اطلاعات میں توازن ہو —جب کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو توفیق عطا فرمائی ہے کہ آپ نے سیدھے راستہ کا انتخاب بھی کر لیا ہے ۔ ایک ڈائری بنائیے ، پو رے دن کی مصروفیات لکھئے رات کو سونے سے پہلے مصروفیات کا جائزہ لیں کہ کتنے کام ایسے ہو ئے ہیں جن سے آپ کا ضمیر مطمئن ہے ۔ انشاء اللہ زندگی کے آئینہ میں خواب کے مفہوم کی وضاحت ہو جا ئے گی ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اگست 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.