Topics

قبر میں سانپ


صبح کے وقت خواب میں دیکھا کہ مجھے میرے کزن کے گھر میں لوہے کا پٹہ اور زنجیر گلے میں ڈال کر باندھا ہوا ہے ۔میری حالت بالکل وحشی کتے کی طرح ہو رہی ہے۔ میری بہن کی نوکرانی مجھے چھڑانے کی کوشش کررہی ہے،  اور میری بہن کہتی ہے کہ اسے یہاں سے نکالو مگر بہن خوف کی وجہ سے قریب نہیں آتی ۔ اتنے میں اس طرف میری خالہ آتی دکھائی دیتی ہیں تو وہ نوکرانی سے کہتی ہیں کہ اس کو خالہ  کی طرف کردو ۔

خواب نمبر دو ۔ مجھے قبر میں ڈالا جا رہا ہے اور میرے چچا کھڑے ہیں ان کی بیٹی بھی وہاں کھڑی ہے وہ کہتی ہے کہ جو سانپ ہیں ان کو بھی ان کے ساتھ قبر میں ڈال دو ۔ اور مجھ سے پوچھتی ہے کہ آپ کا گھر قبرستان میں ہے اور آپ ادھر رہتی ہیں ؟ چا ر سانپ تھے جن میں سے ایک سانپ کو میرے چچا مار دیتے ہیں اس کے بعد ہم سب کار میں بیٹھ جاتے ہیں اور شیشے چڑھا لیتے ہیں تاکہ سانپ نہ کاٹ لیں باقی تین سانپ بھی قبرستان میں الگ الگ جگہ چھپ جاتے ہیں ۔

 تعبیر : خوا ب کے خاکے ظاہر کر تے ہیں کہ خواب دیکھنے والی صاحبہ اندرونی امراض میں مبتلا ہیں ۔ علاج کی طرف سے بہت زیادہ عدم توجیہی کے نقوش بھی خواب میں موجود ہیں پہلے خواب کی تعبیر میں عرض ہے کہ آپ ذہنی طور پر یکسو نہیں رہتیں۔ انتشار اور دماغی کشمکش نے ان اعصاب کو بری طرح متاثر کر نا شروع کر دیا ہے ۔ خدانخواستہ یہ حالت کچھ اور دن رہے تو بے خوابی کا مرض لاحق ہو سکتا ہے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جون 78ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.