Topics

چھپکلیاں اور سانپ دیکھنا


نبیلہ رفیع، کراچی: خواب میں چھپکلیاں اور سانپ بہت نظر آتے ہیں۔ ایک دفعہ دیکھا کہ بیٹیوں کے ساتھ لیٹی ہوں تو باجی آئیں۔ انہوں نے پوچھا، کیا کررہی ہو؟ اس سے پہلے کہ جواب دیتی، کہیں سے بندر نے اپنا ہاتھ میرے ہاتھ پر مارا۔ ڈر کر بھاگی تو پتہ چلا کہ دوسری بہن کے گھر ہوں۔ باہر چند لوگوں نے پکڑنے کی کوشش کی لیکن میں گھر میں داخل ہوگئی۔

 

تعبیر: صفائی کا فقدان ہے۔ صفائی نہ ہونے سے گھر جراثیم اور کیڑے مکوڑوں کی آماج گاہ بن جاتا ہے ۔ جراثیم کی بہت ساری قسمیں ہیں۔ لال چیونٹی سے چھوٹے جراثیم بھی نقصان دہ ہیں۔ہفتے میں دو مرتبہ گھر میں نیم کے پتوّں کی دھونی دیجئے۔ کونے کھدروں میں اکثر چھوٹی بڑی چیزیں پڑی رہ جاتی ہیں، وہاں بھی جراثیم پھیل جاتے ہیں۔گھر والوں کو چاہئے کہ اپنی اور  گھر کی صفائی کا  خیال رکھیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘(اکتوبر2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.