Topics
شمیم مقرب۔ عرض ہے کہ بندی نے آپ کو خواب میں دیکھا۔ آپ ہمارے گھر میں
چارپائی پر استراحت فرما رہے ہیں۔ آپ مجھے کہتے ہیں چارپائی پر بیٹھ جاؤ۔ میں کہتی
ہوں کہ میں اس قابل نہیں کہ آپ کی برابری کر سکوں۔ میں سامنے نیچے بیٹھ جاتی ہوں
لیکن دل میں خیال کرتی ہوں کہ خواجہ صاحب فربہہ جسم کے نہیں تو آج یہ کیسے لگ
رہےہیں ۔
میں آسمان کی طرف دیکھتی ہوں کہ چاند کے
ساتھ دوسرا بار یک دائرے کی شکل کا چاند چمک رہا ہے۔ میں اپنی بھتیجی کو کہتی ہوں
کہ دیکھو اصلی چاند کی نسبت دوسرا چاند زیادہ روشن ہے۔ وہ پوچھتی ہے کہ ایسا کیوں
ہے۔ میں کہتی ہوں کہ جب کوئی بات ہونے والی ہوتی ہے تو آسمان پر کوئی نشان ظاہر
ہوجاتا ہے۔ وہ چاند چمکتا ہوا کافی فاصلے تک جا کر غائب ہو جاتا ہے۔
تعبیر: آپ کے ذہن آئندہ زندگی سے متعلق زندگی گزارنے کا ایک پروگرام ہے اور آپ
چاہتی ہیں یہ پروگرام آپ کی مرضی اور منشا کے مطابق پورا ہو۔ لیکن چونکہ آپ کو یہ
معلوم نہیں ہے( آپ کو کیا کسی کو بھی معلوم نہیں ہوتا) کہ مستقبل میں کون آپ کے لئے
مفید ہے یا کیا چیز پریشانی کا باعث ہے۔ آپ کے لاشعور نے بتا دیا ہے کہ اصلی چاند
جس کو آپ سمجھ رہی ہیں وہ آپ کے لئے مناسب نہیں ہے۔ خواب میں کچھ خاکے ملکی
معاملات کے بھی ہیں اور مجھے میرے پیرو مرشد نے سیاسی خواب کی تعبیر سے منع فرمایا
ہے ۔ اس فقیر کا آپ کے گھرآنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو یہ یقین ہے کہ میری دعاؤں سے
اللہ تعالیٰ آپ کا کام کر دیں گے۔ یہ اللہ کی نوازش اور عنایت ہے کہ ایک اس گنہگار
بندہ کی دعائیں قبول فرما لیتے ہیں۔ اَللّٰھُمَّ
لَکَ الْحَمدْ وَلَکَ الشکُر۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.