Topics
نام شائع نہ
کریں،کراچی۔ رنگ کرنے کے لئے استعمال ہونے والی سیڑھی پر چڑھ کر ایک سفید دیوار کے
کونے تک پہنچ گئی۔ میرے سر کے نہایت قریب گلابی پا ؤ ں والے نہایت صاف ستھرے سفید
کبوتر موجود ہیں جن کو یہ کام دیاگیا ہے کہ وہ اس طرح آپس میں مل جائیں کہ ایک
تحریر بن جائے جیسے تین یا چار کبوتر سیدھی لائن میں کھڑے ہوکر ’’الف‘‘ بنا لیں۔
تمام کبوتر اپنے کام میں مصروف ہیں۔ میں نے ایک کبوتر کو پکڑ کر چھوڑ دیا پھر دوسرے کبوتر کا ایک پا ؤ ں پکڑ
کریہ کہتے ہوئے چھوڑدیا کہ ’’جا ؤ میں نے
تمہیں اللہ اور اس کے رسولؐ کے لئے آزاد کیا۔‘‘
تعبیر: خواب
مبارک ہے۔ درود شریف کی برکت سے آپ کے اندر ایسی روشنیاں بیدار ہوگئی ہیں جن سے
اگر آپ نے فائدہ اٹھایا تو بہت بڑا علم حاصل ہوگا، انشاء اللہ۔ کثرت سے درود شریف
کا ورد جاری رکھیں اور سیرت طیبہ کا بار بار مطالعہ کریں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.