Topics
ہمارا بہت بڑا گھر ہے ۔اس گھر میں ایک
کنواں ہے ۔ اور میرے شوہراس کنوئیں میں سے پانی نکالنے جارہے ہیں اور جاکر کنوئیں
میں گرجاتے ہیں ۔ میں نے جھک کر دیکھا تو پانی میں ان کا ہاتھ نظر آتا ہے ۔ میں
کسی نہ کسی طرح انہیں پانی سے باہر نکال لیتی ہوں ۔پھر یہ دیکھا کہ مرگئے۔ لاش چار
پائی پر پڑی ہوئی ہے ۔ دنیا اکٹھی ہوجاتی ہے ۔ چاول پکتے ہیں ، روٹی ترکاری بھی ہے
۔لوگ کہتے ہیں روٹی کھاؤ لیکن سب چاول کھانے میں لگ جاتے ہیں ۔ میرا پانچ سالہ بچہ
آتا ہے۔ امی روٹی دے۔ تو میں کہتی ہوں ہائے تیرا باپ مر گیا تو یتیم ہوگیا ۔اب کون
تم کو کھلائے پلائے گا۔ پھر دل میں سوچتی ہوں کہ لوگوں نے روٹی کھانی شروع کر دی
مگر کفن تو لئے ہی نہیں گئے۔ کیا پتہ پیسے بچے کے پاس ہیں یا نہیں۔ کفن کون لائے
گا جب میں شوہر کی چارپائی کے پاس جاتی ہوں تو کہتی ہوں اب میں تمہاری چارپائی پر
نہیں بیٹھوں گی ۔لوگ کہتے ہیں تمہارا رشتہ ٹوٹ گیا ہے اور جب ان کا ہاتھ پکڑتی ہوں
تو وہ مجھے بغل میں دبوچ کر کہتے ہیں کہ میں تو زندہ ہوں۔
تعبیر : ساس اور نند سے شدید اختلافات کے خاکے خواب میں نمایاں
ہیں۔ ان اختلافات نے زندگی جہنم بنا دی ہے۔ جس کی وجہ سے میاں بیوی کا رشتہ بھی
بری طرح متاثر ہوا ہے لیکن وہاں کے نقوش سے پتہ چلتا ہے کہ ساس بہو کے جھگڑے میں بہو
کا زیادہ قصور ہے۔ اگر کوشش کی جائے اور خواہ مخواہ کے توہمات کو دل میں جگہ نہ دی
جائے تو گھر کا سکون لوٹ آئے گا۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.