Topics

حجر اسود


لائبہ عادل، کراچی۔ چھوٹی بہن کے ساتھ کہیں جارہی ہوں۔ چلتے چلتے ایک جگہ آئی، جہاں ٹینٹ لگا ہوا ہے۔ خیال آیا، اندر مبارک پتھر (حجر اسود) رکھاہے اورکچھ لوگ موجود ہیں۔ ہم دونوں اندر جانے لگے تو وہاں موجود گارڈ نے روک دیا۔ کسی نے کہا ، ان دونوں کو جانے دو۔ ہم خوشی خوشی ٹینٹ کے اندر داخل ہوگئے تو دیکھا کہ بیچ میں پتھر رکھا ہے اور سب اسے چوم رہے ہیں۔ نم آنکھوں کے ساتھ آگے بڑھی اور اس مبارک پتھر کو بوسہ دیا۔  ذہن میں نعت کے اشعار گونجنے لگے:

اسی حجر اسود کا بوسہ میں لے لوں

 میں مدت سے اس آس پر جی رہی ہوں

 

تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ حج بیت اللہ کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہیں جس میں دنیاوی رکاوٹ ہے۔ مبارک پتھر کے قریب جانا اور گارڈ کا روکنا، حجر اسود کو ہاتھ نہ لگنا اس طرف اشارہ کرتا ہے  کہ انشاء اللہ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے راستہ کھل جائے گا اور آپ عمرہ کی سعادت سے بہرہ مند ہوں گی۔ باعث ِ تخلیق ِکائنات حضور علیہ الصلوٰة و السلام   کی محبت اور مدینہ منورہ کی حاضری کی سعادت بھی  انشاء اللہ آپ کو نصیب ہوگی۔ مجھ فقیر کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔غذا میں توازن نہیں ہے اس کی طرف خاص توجہ ینے کی ضرورت ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (فروری                2017ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.