Topics

عمرے کا ویزا


 حکیم ارم نوید، کراچی۔ شوہر گھر میں آئے تو کہتی ہوں کیا آپ کے دوست نے عمرے کا ویزا بھیج دیا؟ وہ کہتے ہیں کہ میں سب کے ساتھ جاؤں گا۔ میں نے کہا جسے موقع مل رہا ہے وہ تو روضہ ٔرسولؐ کی زیارت کرے ۔ دیکھا کہ کہیں سے پاسپورٹ اور ویزا آگیا ہے۔ خوشی خوشی سب سے کہہ رہی ہوں کہ اب مجھے اپنے نبی ؐکے دربار میں جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

 

تعبیر : زندگی گزارنے کے بے شمار راستے ہیں۔ ایک راستہ صراط مستقیم ہے ۔ اس مختصر تحریر میں آپ کے خواب کی تعبیر موجود ہے ۔ انشاء اللہ آپ کو اللہ کے محبوب ؐ کے دربار اور خالق کائنات اللہ کے گھر یعنی بیت اللہ شریف جا نے کی سعادت نصیب ہو۔

اللہ تعالیٰ مبارک کرے، آمین ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.