Topics

دربار رسالتؐ


عالیہ اجمل، لاہور: ایک ہال میں دیواروں کے ساتھ ترتیب سے کرسیاں موجود ہیں جن پر سفید لباس میں لوگ بیٹھے ہیں۔ لباس ایک جیسا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ لوگ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔ میں بھی سفید لباس میں ہوں۔ محفل کے اختتام پر سوچتی ہوں کہ جگہ کون سی ہے؟ آواز آتی ہے، یہ دربارِ رسالتؐ ہے۔

 تعبیر: آپ کا لکھا ہوا خواب مذہبی کتابوں کے مطالعے کا نتیجہ ہے ۔ خواب سے خاتم النبیین حضور پاک ؐ سے محبت اور اسلامی شعائر کی پابندی ظاہر ہوتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے ۔ اس قسم کے خواب حضور پاک ؐ سے عقیدت و محبت کو ظاہر کرتے ہیں ۔ صلی اللہ تعالیٰ علیٰ حبیبہٖ محمد وسلم۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.