Topics

بابا تاج الدین


ورشہ سلیم، ملیر۔امی کہتی ہیں کہ اللہ کے ایک دوست آنے والے ہیں گھر کی صفائی کرو۔ سب صفائی میں مصروف ہوگئے۔ امی چھت پر چلی گئیں اور ہم لاؤ نج میں ہیں۔ اچانک تیز روشنی ہوئی اور بزرگ تشریف لائے۔ بہن سے کہتی ہوں امی کو بلاؤ بابا تاج الدین تشریف لے آئے ہیں۔امی بھاگتی ہوئی آئیں اور ادب سے سلام کیا۔ بابا جی نے بہت خوش ہوکر امی کو دعا دی، خوش رہو۔ اس کے ساتھ میری آنکھ کھل گئی۔

 

تعبیر : بہت مبارک خواب ہے ۔ ایصال ثواب کا سلسلہ جاری رکھیں ۔ اچھا یہ ہے کہ فجر کی نماز کے بعد قرآن کریم کی تلاوت کریں ترجمے کے ساتھ ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2019ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.