Topics

حضرت قلندر بابا اولیا


نعمان رضا ، حیدرآباد: تقریباً 40سال کے ایک صاحب نظر آئے جو مجھے مسکراتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔خیال آیا کہ یہ صاحب حضور قلندر بابا اولیا ہیں۔

 

 تعبیر : حضور قلندر بابا اولیا کو اللہ تعالیٰ نے یہ فضیلت عطا فرمائی ہے کہ وہ ابدال سے اونچے عہدہ پر فائز ہیں۔ آپ نے اللہ کے ایک مقرب بندہ کی زیارت کی، یہ عمل انتہا درجہ سعادت کی نشانی ہے ۔ اس سعادت کے پیچھے جو منظر بنتا ہے وہ منظر دیکھنے والوں کے لئے اللہ کی عطا کر دہ شان و عظمت کی نشانی ہے۔

 خواب مبارک ہے بچوں کو میٹھے چاول پکا کر کھلا ئیں اور حضور قلندر بابا اولیا کے لیے ایصال ثواب کر یں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.