Topics
میں آپ کی تحریریں اور آپ کی کتابیں بہت شوق سے پڑھتا
ہوں ۔روحانی ڈائجسٹ میں آواز دوست، نور الہٰی نور نبوت ، محفل مراقبہ، مسلسل پانچ
سال سے پڑھ رہا ہوں۔
خواب میں دیکھا کہ میں کہیں جا رہا
ہوں شام کا وقت ہے راستے میں بہت ہی اونچا پہاڑ آ جاتا ہے جس کے اوپر تک پہنچنے کے
لئے سیڑھیاں بنی ہوتی ہیں جو اوپر تک چلی گئی ہیں۔ وہیں پر میرے کچھ دوست ملتے
ہیں( نام یاد نہیں) کہتے ہیں اگر پہاڑ پر چڑھنا ہے تو سیڑھی کے ذریعے چڑھو میں
کہتا ہوں کہ ایسا نہ ہو کہ آدھے راستے میں پہنچ کر پیچھے دیکھنے پر چکرا کر گر
جاؤں وہ کہتے ہیں کہ پیچھے مت دیکھو اور چڑھتے وقت سیدھے قدم پر یا حی اور الٹے
قدم کے اٹھانے پر یا قیوم کا ورد کرو انشاءاللہ اوپر پہنچ جاؤ گے، اور نہ ہی چکرا
کے گرو گے ۔ اس کے ساتھ ہی میری آنکھ کھل گئی۔
تعبیر: گھر میں
بیماریوں اور معاشی پریشانیوں کے ڈیرے جمالئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنا فضل و کرم
کریں ۔خواب میں بتایا گیا ہے کہ کثرت سے یَاحَیُّ
یَاقَیُّوْمُ کا ورد کرنے سے انشاءاللہ حالات سازگار ہو جائیں گے ۔اس
کے ساتھ ساتھ روزانہ عصر اور مغرب کے درمیان گھر کے صحن میں لوبان بھی جلائیں چالیس روز بلا ناغہ یہ عمل جاری رکھیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.